LIVE

سندھ حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی اٹھالی

ویب ڈیسک
November 22, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ حکومت نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی اٹھالی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقررہ کوٹے کے مطابق غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کریں گے۔