LIVE

لندن برج پر فائرنگ: نواز شریف اسپتال نہ پہنچ سکے

ویب ڈیسک
November 29, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن برج کے قریب اسپتال میں طبی معائنہ ہونا تھا تاہم حملے کے باعث وہ واپس گھر روانہ ہوگئے۔

نوازشریف گزشتہ 10 روز سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم کا لندن کے برج اسپتال میں پوزیٹرون ایمیشن ٹوموگرافی (پی ای ٹی) اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹس چند روز میں آئیں گی۔

نواز شریف طبی معائنے کے لیے برج اسپتال روانہ ہوئے لیکن حملے کے باعث وہ واپس گھر روانہ ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ لندن برج کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حملے کے بعد لندن برج اور اطراف کی سڑکیں پولیس نے بند کردی ہیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف کا چیک اپ اور خون کا ٹیسٹ ہونا تھا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ نوازشریف کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے، والد کو متعدد بار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں۔

نوازشریف کیس میں کب کیا ہوا؟