LIVE

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
December 31, 2019
 

نیب لاہور نے جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے اور انہیں مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو:فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو کل طلب کرلیا۔ 

نیب لاہور نے جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے اور انہیں  مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میاں جاوید لطیف این اے 121 شیخوپورہ 3 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لیگی رہنما 23 دسمبر کو نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کے خلاف نیب کی تحقیقات اور انکوائریاں جاری  ہیں اور حال ہی میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی نیب نے حراست میں لیا ہے۔