LIVE

آسٹریلیا میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی متاثر

ویب ڈیسک
January 14, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

آسٹریلیا میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ بھی متاثر ہورہا ہے۔

میلبورن میں ایونٹ کے کوالیفائنگ میچز اور پریکٹس خراب ہَوا کے باعث تاخیر کا شکار ہوئے۔

آسٹریلیا میں جنگلوں میں لگنے والی آگ سے ماحول کافی متاثر ہوا ہے، دھویں کے گہرے بادل نے اب بھی میلبورن کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آسٹریلین اوپن کے لیے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن اور کوالیفائنگ میچز بھی تاخیر کا شکارہوئے۔

ٹورنامنٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور وہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ٹینس سمیت فٹبال، رگبی اور کرکٹ کے میچز بھی متاثر ہوئے ہیں۔