LIVE

انسان کو خوابوں کی دنیا میں لے جانے والا ٹریک

ویب ڈیسک
January 26, 2020
 

فوٹو اسکرین گریب

جب بھی ہم زمین کے تحفظ کے حوالے سے سوچتے ہیں تو بجلی بچانا ایک اہم پہلو سمجھا جاتا ہے جس کے لیے دنیا بھر میں نِت نئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

آج ہم بات کریں گے پولینڈ کی جہاں سولر پاور پلانٹ کی مدد سے سائیکلنگ اور پیدل چلنے والے افراد کے لیے خاص و منفرد ٹریک تیار کیا گیا ہیں جو اندھیرے میں چمکتا ہیں۔

پولینڈ کے اس سائیکلنگ ٹریک کو دیکھنے والا ہر شخص خوابوں کی دنیا میں چلا جاتا ہے کیونکہ ایسی چمک تو انسان صرف خوابوں میں ہی دیکھتے ہیں۔

فوٹو اسکرین گریب

پولینڈ کا یہ منفرد سائیکلنگ ٹریک ویلوکواسکائے جھیل کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے جہاں سائیکلنگ ٹریک کو دوبارہ منفرد انداز میں اس طرح بنایا گیا ہے کہ اندھیرا ہوتے ہی یہ چمکنے لگتا ہے۔

ایک یورپین کمپنی ٹی پی اے کی جانب سے یہ ٹریک تیار کیا گیا ہے جس کا تجربہ موسمِ سرما میں کیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ کس حد تک صحیح کام کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

یہ سائیکلنگ ٹریک پورا دن سورج کی مدد سے چارج ہوتا ہے جس کے بعد سورج ڈھلتے ہی یہ ٹریک ایک خوبصورت نیلے رنگ کی چمک کے ساتھ نمایاں ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

یورپین کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس ٹریک کو ایک خاص سینتھیٹک جُز سے بنایا ہے جو دن میں سورج کی توانائی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے اور رات ہوتے ہی جمع کی گئی توانائی نیلی روشنی کے طور پر نکالتا ہے۔

فوٹو اسکرین گریب

یہ سائیکلنگ ٹریک ماحول دوست ٹریک ہے جس کی مدد سے پیدل چلنے والے افراد اور سائیکل چلانے والے لوگ محفوظ رہتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہم روڈ حادثات پر قابو پا سکیں اور اس ٹریک سے پیدل اور سائیکل چلانے والے افراد الگ الگ راستوں پر محفوظ سفر کر سکیں۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں بہت سے افراد سائیکل چلاتے ہیں اور اندھیرے کی وجہ سے سائیکل کے بے حد حادثات ہوتے ہیں۔