LIVE

سندھ حکومت کے حکم پر کیے گئے پولیس افسران کے تبادلے غیر قانونی قرار

امین انور
January 29, 2020
 

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دے دیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے سے متعلق جبران ناصر کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلوں میں سندھ پولیس ایکٹ کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لیے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔