LIVE

جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی

ویب ڈیسک
March 10, 2020
 

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حکومت کو بغیر ٹینڈر 67 روپے کلو چینی دینے کی پیشکش واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر جہانگیرترین نے یوٹیلٹی حکام سے ناراضی کا اظہار کیا اور حکومت کو 67 روپے کلو چینی بغیر ٹینڈر کے دینے کی پیشکش بھی واپس لے لی ہے۔

— فوٹو: جہانگیر خان ترین آفیشل

جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی کے حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھا ہے۔ 

خط میں کہا گہا ہے کہ ’میں نے یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کی پیشکش کی لیکن میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں‘۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے ای سی سی کی جانب سے یہ آفر قبول کرنے کا مقصد مجھے نوازنا ہے تاہم حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے۔

جہانگیر ترین کے خط کے مطابق منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا، میری ملز اب بھی اوپن ٹینڈرکے تحت 20 ہزار ٹن چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے کہا تھا کہ بغیر ٹینڈر جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی، جہانگیر ترین نے سب سے کم ریٹ دیے ہیں، وہ چینی 67 روپے فی کلو میں حکومت کو فروحت کریں گے۔