LIVE

40 منٹ میں کورونا کی تشخیص کرنیوالی 'کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ' تیار

ویب ڈیسک
March 22, 2020
 

فوٹو: بشکریہ سی این بی سی 

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) نے پہلی کورونا ریپڈ تشخیصی کٹ کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ وہ پہلی کٹ ہے جس سے  کورونا وائرس کا ٹیسٹ 40 منٹ میں ہو سکےگا۔

ابتداء میں یہ کٹ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں استعمال ہو گی جب کہ ٹیسٹ کٹ کی سپلائی کا آغاز کا 30 مارچ یعنی آئندہ ہفتے سے اسپتالوں سے ہو گا۔

یاد رہے ایف ڈی اے امریکی محکمہ صحت اور  انسانی خدمات کی ایک ایجنسی ہے جو کہ عوام الناس کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔