LIVE

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
March 30, 2020
 

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر  166.14روپے پر بند ہوا۔

 اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور  مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر  166 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔