LIVE

انسٹاگرام ویب پر بڑی سہولت متعارف

ویب ڈیسک
April 13, 2020
 

انسٹاگرام کی ویب پر ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویسا ہی کام کرے گا جیسے ایپ پر کرتا ہے—فوٹو فائل

صارفین کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ ان کی پسندیدہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ڈائریکٹ میسج فیچر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کمپنی نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ جلد انسٹا ویب کے لیے ڈائریکٹ میسج فیچر متعارف کروائی گی تاہم اب اس کی سہولت دنیا بھر کے صارفین کو  دستیاب ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی ویب پر ڈائریکٹ میسج کا فیچر ویسا ہی کام کرے گا جیسے ایپ پر کرتا ہے۔

تمام صارفین ویب پر بھی ڈی ایم فیچر کے ذریعے گروپ اور اپنے علیحدہ دوست سے با آسانی بات چیت کرسکیں گے۔

ویب پر ڈی ایم کا فیچر صارف کے پروفائل پیج پر واضح ہوگا اور ساتھ ہی ڈیسک ٹاپ پر ڈی ایم کا نوٹیفکیشن بھی دستیاب ہوگا مگر اس کے لیے صارف کو نوٹیفکیشن والے آپشن کو اپنے ویب براؤزر پر فعال کرنا پڑے گا۔