LIVE

لاہور کے متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کورونا میں مبتلا

ویب ڈیسک
April 25, 2020
 

لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی— فوٹو: فائل

لاہور میں کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو علاقوں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ٹاؤن شپ میں ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا۔

ٹاؤن شپ کا 12 گھروں پر مشتمل علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ صوفیہ آباد نشتر ٹاؤن میں 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر ایک گلی سیل کر دی گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کے باعث سیل کیے گئے کچھ علاقے کلیئر ہونے کے بعد کھولے بھی جا چکے ہیں۔