25 اپریل ، 2020
کراچی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا کے 199 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں جب کہ کورونا کے 3352 مریض زیر علاج ہیں اور 802 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی کا ضلع جنوبی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 32، شرقی میں 57،غربی میں 18، ملیر میں 8 اور کورنگی میں 5 نئے کیسز آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق لاڑکانہ میں 17، حیدرآباد میں 13، شکار پور میں 11 اور سکھر میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے اپنے گھروں میں رہیں اور اپنا خیال رکھیں، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔