LIVE

ماں بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کیلئے کارڈ بورڈ سے گاڑی تیار کر لی

ویب ڈیسک
May 08, 2020
 

بیلجیم سے تعلق رکھنے والی نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے کارڈ بورڈ سے گاڑی بنانے کا ایک انوکھا طریقہ اپنایا. فوٹو: فیس بک

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر دفاتر، شاپنگ سینٹرز سمیت ریسٹورینٹس بھی بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ باہر جا کر کھانے کھانے کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے صارفین کے لیے ڈرائیو تھرو سرونگ کھول رکھی ہے جس کے ذریعے لوگ گاڑی کے اندر بیٹھے بیٹھے ہی آرڈر کر سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کے پاس گاڑی ہی نہیں ہے اور  پھر بھی آپ کو لاک ڈاؤن میں باہر کا کھانا کھانا ہے تو اس کے لیے کیا کیا جائے؟

بیلجیم سے تعلق رکھنے والی نتھیلی اور ان کی 16 سالہ بیٹی نے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے ایک انوکھا ہی حربہ اپنایا۔

نتھیلی کی 16 سالہ بیٹی کو میک ڈونلڈز سے کھانا کھانے کا دل کر رہا تھا لیکن ان کے پاس گاڑی بھی نہیں تھی تو انہوں نے مل کر ایک کارڈ بورڈ سے گاڑی نما ڈھانچہ تیار کر لیا۔

اس کارڈ بورڈ سے بنے گاڑی نما ڈھانچے پر کووڈ 19 کی لائسنس پلیٹ لگا کر دونوں ماں بیٹی میکڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا لینے کے لیے نکل پڑے۔

خوش قسمتی سے ماں اور بیٹی کی محنت رنگ لے آئی اور اس کارڈ بورڈ سے بنی گاڑی کے ساتھ انہیں میک ڈونلڈز کے ڈرائیو تھرو سے کھانا بھی مل گیا۔