LIVE

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک
June 05, 2020
 

بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں گرایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے رواں سال بھارت کا یہ 8 واں ڈرون گرایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔