پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا، آئی ایس پی آر— فوٹو: فائل

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر  تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر کنزالوان سیکٹر سے داخل ہوا جسے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔

خیال رہے کہ 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے گرادیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت لداخ میں چین کے ہاتھوں حزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ بنارہا ہے اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بارہا عالمی برادری کو بھارتی عزائم بارے کئی مرتبہ خبردار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :