LIVE

بلیاں پالنے کے شوق سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

ویب ڈیسک
June 06, 2020
 

 بلیاں پالنے کے معاملے پر دونوں میں کئی سالوں کے شدید اختلافات چلے آ رہے تھے۔ فوٹو: فائل

بہت سے لوگوں کو پالتو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں 45 سال سے ساتھ رہنے والے جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی اور اس کی وجہ خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق بنی۔

جج شیخ مصطفیٰ ابو الحسن کے مطابق جوڑے نے 1975 میں شادی کی تھی اور ان کی شادی کو 45 سال گزر گئے ہیں جب کہ ان کے 3 بچے ہیں۔

جج نے بتایا کہ ان کی ازدواجی زندگی میں 1997 سے اس وقت مسائل پیدا ہونا شروع ہوئے جب خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا، خاتون راہ چلتے ہر بلی کو اپنے گھر اٹھا کر لے آتی تھی جس سے ان کے گھر میں بے حد گندگی ہو گئی تھی، جوڑے نے بلیاں پالنے کے معاملے پر اختلافات کے باعث 14 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

خاتون کی وجہ سے گندگی پھیلنے سے ان کے پڑوسی نے متعدد بار ان کی شکایت بھی کی جب کہ پولیس اور دیگر حکام نے انہیں خبردار بھی کیا لیکن اس کے باوجود بھی ان کا شوق کم نہ ہوا۔

جب تمام تر کوششوں کے باوجود خاتون کا بلیاں پالنے کا شوق کم نہ ہوا تو اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔