LIVE

گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک
June 14, 2020
 

ٹیسٹ مثبت آنے پر رحیم شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے: منیجر— فوٹو:فائل 

معروف گلوکار رحیم شاہ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

گلوکار کے منیجر کا کہنا تھا کہ رحیم شاہ کو کورونا کی خاصی علامات ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر رحیم شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 24 گھنٹے انتظار کا کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے گلوکار کی طبیعت بہتر ہوجائے گی ورنہ انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اب تک 2663 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں مہلک وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔