ملک میں کورونا سے مزید 67 ہلاکتیں، 6399 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2663 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 142263 تک پہنچ گئی ہے

— اسکرین گریب

ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2663 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 142263 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 969 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 75 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 868565
صحتیاب مریض: 
51738 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)


آج کے کیسز کی صورت حال

اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 6399 کیسز اور 67 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 2514 کیسز اور 31 اموات، سندھ سے 2287 کیسز اور 15 اموات جب کہ خیبرپختوا سے 14 ہلاکتیں اور 563 کیسز اور اسلام آباد سے 771 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

اس کے علاوہ بلوچستان سے 149 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر سے 30 کیسز اور ایک ہلاکت جب کہ گلگت بلتستان سے 85 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے اتوار کو کورونا کے مزید 2514کیسز اور 31 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 52602 اور اموات 969 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17560 ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11197 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2287 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک سندھ میں کل 2 لاکھ 98 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 53 ہزار 805 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج سندھ میں کورونا کے مزید 15 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں 27 ہزار 368 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 25 ہزار 483 مریض گھروں پر، 96 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1789 مریض اسپتالوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 80 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کےمزید 1219 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 606 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج کورونا کے 1499 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے ضلع وسطی میں 242، شرقی میں 369، کورنگی میں 185کیسز، ملیر 122، جنوبی میں 418 اور غربی میں 163 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے اتوار کو کورونا کے مزید 771 کیسز اور 4 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 7934 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 75 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1671 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے اتوار کو کورونا کے مزید 30 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

ٓزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 604 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 12 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 242 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

اتوار کو گلگت بلتستان میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1129 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے جب کہ اب تک 716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 675 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، نوشہرہ اور مالاکنڈ میں 2، 2 جب کہ اپر دیر، خیبر، بٹگرام، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 563 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 18013 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 4539 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8177 ہوگئی۔ 

— فوٹو: محکمہ صحت 

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2859 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال