LIVE

عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک
June 15, 2020
 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ کاردار کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔

 فیاض الحسن چوہان کے مطابق عظمیٰ کاردارکو ترجمان حکومتِ پنجاب کے عہدے سے ہٹانےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔