LIVE

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات ظاہرکر دیے

اشرف ملخم
June 21, 2020
 

 ترامیم سے بیرون ملک بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وزیراعظم سیکرٹریٹ کو خط—فوٹو فائل

اسلام آباد: بد عنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز  ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔ 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار ایک خط کے ذریعے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، قومی احتساب بیورو (نیب)اور سپریم کورٹ  سے کیا ہے۔

خط میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومت نے 10 مختلف ترامیم کی ہیں، اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں، کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ایمانداری کے ساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کے خلاف ہیں اور اس سے بیرون ملک بےنامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی۔