LIVE

پاک فوج میں پہلی بار خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ویب ڈیسک
June 30, 2020
 

پاک فوج کی میجر جنرل نگار جوہر  ہلال امتیاز ملٹری کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز  ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے اور وہ اس وقت  راولپنڈی میں ملٹری اسپتال کے کمانڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔