پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2018

پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی


راولپنڈی: پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا۔

دائیں سے بائیں: میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل شاہین مظہر،میجر جنرل عدنان—۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر


دائیں سے بائیں: میجر جنرل عاصم منیر،میجر جنرل وسیم اشرف، میجر جنرل ندیم ذکی—۔فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر


مزید خبریں :