LIVE

تپ دق کی ویکسین 'بی سی جی' کووڈ-19 کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار

ویب ڈیسک
July 11, 2020
 

فوٹو: فائل

سائنسدانوں نے تپ دق کے علاج کے لیے 1924 میں بنائی گئی ویکسین 'بی سی جی' کو  کووڈ-19 کے علاج کے لیے بھی فائدہ مند قرار دیا ہے۔

 مختلف ملکوں میں کی گئی تحقیق میں یہ اتفاق کیا گیا ہے کہ اس ویکسین سے قوت مدافعت بڑھائی جاسکتی ہے جو کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بی سی جی ویکسین انتہائی ہائی رسک پر کام کرنے والے افراد مثلاً ہیلتھ ورکرز اور پولیس افسران کو دینا زیادہ فائدہ مند ہوگی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔