LIVE

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اب 2 اگست کے بجائے 3اگست تک ہوں گی— فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹی میں ایک دن کا اضافہ کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات اب 2 اگست کے بجائے 3اگست تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک رکھی گئی تھیں تاہم اب اس میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔