پاکستان
Time 23 جولائی ، 2020

وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 3 دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عید پر 3 دن کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چھٹیاں جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔

وفاقی وزارت داخلہ نےعیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 31جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی اور 3 اگست کو عید کا تیسرا روز ہوگا لیکن وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن کی چھٹی نہیں دی۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عید سادگی سے منائی جائے۔ 

مزید خبریں :