پاکستان
Time 29 جولائی ، 2020

سندھ حکومت نے صوبے میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ میں عید تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے صوبے میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں عید تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الاضحیٰ پر 3 دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا تھا اور  یہ چھٹیاں بھی جمعہ 31 جولائی، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔

مزید خبریں :