LIVE

قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

ویب ڈیسک
August 01, 2020
 

بڑی عید پر بڑے پکوان نہ کھائے جائیں ایسا تو ممکن نہیں لیکن ٹھہریے جناب ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لےسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں بلکہ کچراکنڈی میں پہنچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے متعدد امراض پھوٹ سکتے ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے ۔