ایک فرد کو 24 گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟

عید کے روز بسیار خوری آپ کو مختلف طبی مسائل میں مبتلا کر سکتی ہے: طبی ماہرین. فوٹو: فائل

بڑی عید پر  ہر طرف بڑے بڑے پکوان سج جاتے ہیں اور عوام کی ساری توجہ گوشت کھانے پر ہوتی ہے لیکن زیادہ گوشت کھانا جسمانی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ایک فرد کو دن کے 24گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے اور زیادہ گوشت کھانے سے کون سے مسائل جنم لےسکتے ہیں، عید سے پہلے یہ ضرور جان لیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

بڑی عید کے دن قربانی کا گوشت ہر کسی کو جلد از جلد مزے مزے کے پکوان بنانے اور دعوتیں کرنے کے جتن میں مصروف رکھتا ہے۔

لیکن آپ کو معلوم ہے کہ انسان کو 24 گھنٹوں میں صرف آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے ورنہ آپ کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور  عید کا مزہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے کلینیکل ڈائٹیشن ثنا اصفر کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنی ہے کیونکہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔

مزید خبریں :