LIVE

کے الیکٹرک کو بھی این ڈی ایم اے کے حوالے کر دینا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

ویب ڈیسک
August 14, 2020
 

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ گورنر راج کی باتیں اور خواہشات پہلے بھی کی گئیں، وفاق تنقید تو کرتا ہے لیکن کراچی کے مسائل حل نہیں کرتا۔ 

کراچی کی بحریہ یونیورسٹی میں بزنس اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں، ہر ادرے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت پر پہلی بار تنقید نہیں کر رہی، یہ بات کرنے کی سیاسی جماعت ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم) سے کے حوالے کر دینا چاہیے، ہر ادارے کو اپنا کام کرنا چاہیے، عدلیہ کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، عدلیہ کی عزت اور احترام ہے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستا انصاف ملے۔