LIVE

دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
September 14, 2020
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں رشکئی اقتصادی زون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  افغانستان میں امن علاقائی ترقی کے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے پشاور تک ریل لنک کا منصوبہ زیر غور ہے جو اس خطے کو بدل کر رکھ دے گا۔