وفاقی کابینہ نے مشکوک پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ دہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنےکاحق دینے اور سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری ختم کرنےکیلئے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے انسداد ملیریا کی دواؤں کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دے دی۔
وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کورونا حفاظتی لباس کی برآمد پر پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے دی، اب کسی قسم کے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی نہیں رہی۔
کابینہ نےذاتی حفاظتی سامان کےاسٹاک پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بھی بنادی۔
اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پرندوں، زندہ جانوروں، گوشت، دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی درآمد پر پابندی بھی ختم کر دی۔