LIVE

اختر مینگل اور اسرار اللہ زہری اے پی سی میں شرکت کیوں نہیں کر رہے؟

ویب ڈیسک
September 20, 2020
 

جماعت اسلامی کے بعد بی این پی مینگل اور پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما بھی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس کے لیے تمام تر تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔

اپوزیشن کی اے پی سی میں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں تاہم جماعت اسلامی نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر رکھی ہے۔

اب بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری اور بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی اے پی سی میں شرکت نہیں کر رہے۔

اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے کہ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکا لیکن اپوزیشن کے مؤقف کو میری تائید حاصل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔ اختر مینگل کی جانب سے بی این پی کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔