LIVE

ویڈیو: کراچی ڈیفنس میں چور کی ایک دن میں 2 وارداتیں

ویب ڈیسک
September 24, 2020
 

کراچی کے پوش ترین علاقے ڈیفنس میں ایک چور نے ایک ہی روز میں دو مختلف مقامات پر دو وارداتیں کیں۔

ڈیفنس فیز 4 اور فیز 6 میں چوری کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں چور کو ایک دکان سے آسانی سے موبائل فون چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری واردات میں اسی چور کو نقدی نکالتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں چوری کے دوران شہری کو شور مچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیفنس کے علاقوں میں ہونے والی وارداتیں 18 ستمبر کو ہوئیں تاہم پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔