LIVE

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
September 29, 2020
 

10 گرام سونےکی قدر 686 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے،فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔ 

10 گرام سونےکی قدر 686 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 108 روپے ہوگئی ہے۔ 

 عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اورسونے کی قدر 21 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 887 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔