LIVE

ملک کی بڑی صعنتوں کی پیداوار میں 6 اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
October 16, 2020
 

گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں بڑی صعنتوں کی پیداوار میں ایک اعشاریہ 19 فیصد اضافہ ہوا: ادارہ شماریات— فوٹو: فائل

ادارہ شماریات نے بڑی صعنتوں کی پیداوار کے حوالے سے ماہانہ اعداو شمار جاری کردیے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران بڑی صعنتوں کی پیداوار میں 6 اعشاریہ 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں بڑی صعنتوں کی پیداوار میں ایک اعشاریہ 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران بڑی صعنتوں کی پیداوار میں 3 اعشاریہ 66 فیصد اضافہ ہوا تھا۔