LIVE

پاکستان کی مسلح افواج کا اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے 28 ممالک میں 46 اقوام متحدہ کے امن مشنز میں حصہ لیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اب تک 2 لاکھ پاکستانی فوجی حصہ لے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے اب تک 158 پاکستانی فوجی اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔