LIVE

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا

ویب ڈیسک
November 09, 2020
 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کم ہوکر 158 روپے 91 پیسے پر آگیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 158روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان