LIVE

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
November 20, 2020
 

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے سے 160.72 روپے ہے— فوٹو:فائل 

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر  میں مزید کمی ہوئی  ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے اضافے سے 160.72 روپے ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے برقرار ہے۔

دوسری جانب رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 2.56 روپے بڑھ چکی ہے۔