LIVE

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
November 22, 2020
 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریائے کیٹوک کے قریب اسپن وام کے علاقے میں گزشتہ رات  آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید جب کہ 2 جوان زخمی بھی ہوئے۔