LIVE

جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں: پیوٹن

ویب ڈیسک
November 23, 2020
 

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ امریکی صدر جوبائیڈن کو  سرکاری نتائج کے آنے تک امریکا کا صدر تسلیم کرنے سے پھر انکار کردیا۔

سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں ولادیمیرپیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکاکے کسی بھی رہنماکے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

پیوٹن نے جو بائیڈن کو جیت کی مبارکباد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا اور کہا کہ جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں، ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتماد اسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے اب تک امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو جیت پر مبارکباد نہیں دی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن نے 306 الیکٹول ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 232 ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔