LIVE

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

ویب ڈیسک
December 22, 2020
 

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔ 

78 سالہ جو بائیڈن نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوائی اور انہیں ویکسین ریاست ڈیلوئیر میں لگائی گئی۔

جوبائیڈن کے ویکسین لگوانے کا عمل امریکی میڈیا پر براہ راست نشر کیا گیا تاکہ لوگوں پر یہ واضح ہوسکے کہ ویکسین لگوانا خطرناک نہیں بلکہ فائدہ مند ہے۔