دنیا
Time 18 دسمبر ، 2020

صدر ٹرمپ نے موڈرنا کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ موڈرنا کی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ کووڈ 19 کے لیے موڈرنا کی ویکیسن کی منظوری دے دی ہے، ویکسین کی تقسیم جلد شروع ہو جائے گی۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی ایڈوائزری کمیٹی نے کورونا ویکسین موڈرنا کی منظوری کی سفارش کی تھی۔

ایف ڈی اے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

مزید خبریں :