LIVE

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمارکرنےکا نوٹس

ویب ڈیسک,ویب ڈیسک
December 30, 2020
 

اقلیتوں کے جان ومال اورعبادت گاہوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نےکرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنےکے واقعےکا نوٹس لے لیا۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہےکہ  واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے،   واقعے میں ملوث عناصرکو جلد انصاف کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔

ان کاکہنا ہےکہ اقلیتوں کے جان ومال اورعبادت گاہوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔