LIVE

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر لگائے جانے والے الزامات پر شیری رحمان کے تحفظات

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

وفاقی کابینہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پر لگائے جانے والے الزامات پر سینیٹر شیری رحمان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کابینہ نے پی اے سی اور آڈیٹر جنرل پر سنجیدہ الزامات لگائے، کیا یہ اس لیے ہورہا ہےکیوں کہ اب کمیٹی حکومت کے اکاونٹس آڈٹ کررہی ہے؟

انہوں نے وفاقی کابینہ سے وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا اور کہا کہ کمیٹی نے 2 سال میں 4.4 ارب سے زائد وصولی کی ہے، یہ رقم نیب کی مجموعی وصولی سے بھی زیادہ ہے