LIVE

وزیراعظم کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فون، سینیٹ انتخابات پر مشاورت

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو فون کیا اور سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر سینیٹ حکمت عملی کے لیے پرویز الہیٰ کو ٹاسک سونپ دیا، چوہدری پرویزالٰہی اور وزیراعلیٰ باہمی مشاورت سے پنجاب میں حکمت عملی اختیار کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں قیام کے دوران ٹیلی فون پر اتحادیوں سے رابطے کیے، چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطے میں انہیں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک سونپا۔