LIVE

راکھی ساونت کی والدہ بیٹی کو بگ باس سے باہر دیکھنے کی خواہاں کیوں؟

ویب ڈیسک
February 06, 2021
 

فوٹو: فائل

بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی متنازع کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کی والدہ چاہتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی بگ باس کے گھر سے باہر آ جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ اپنی پہلی کیموتھراپی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوئی ہیں اور ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈسچارج ہونے کے بعد انہوں نے پہلی بار  بگ باس کی وہی قسط دیکھی جس میں راکھی پر  روبینہ دلیک نے پانی پھینکا تھا۔

راکھی کے بھائی نے بتایا کہ میری والدہ ویسے ہی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھیں اور جب انہوں نے راکھی کو اس حالت میں دیکھا تو انہیں اور زیادہ افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ راکھی کو خوش دیکھنا چاہتی ہیں اور روبینہ نے راکھی کے ساتھ جو بھی کیا وہ ٹھیک نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں بگ باس میں کنٹسٹنٹ  روبینہ نے راکھی ساونت کے اوپر بالٹی بھر کے پانی پھینکا تھا۔