LIVE

جاپان کا پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے لاکھوں ڈالر امداد کا اعلان

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

جاپان نے پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان کردیا۔

جاپان کے سفیر مٹسوڈا کونینوری اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ مس نوریکویوشیدہ نےمعاہدے پردستخط کیے

معاہدے کے تحت جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کیلئے 37 لاکھ ڈالرامداد دے گا۔

جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امداد بلوچستان، خیبرپختونخوا،  اور پنجاب میں افغان مہاجرین پرخرج ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امداد افغان مہاجرین کی تعلیم، کمیونٹی اسٹرکچرپرخرچ ہوگی جبکہ امداد اقوام متحدہ ہائی کمشنربرائے مہاجرین کے پروگراموں کیلئے ہوگی۔