LIVE

’اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘، حلیم عادل کا مراد علی شاہ کو پیغام

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

سندھ اسمبلی کے گرفتار اپوزيشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو متنبہ کیا ہے کہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں۔

ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ’شاہ صاحب ، اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں‘۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر ان پر جیل میں حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری ویڈیوجاری کی جائے، سندھ حکومت نے ایڈیٹ شدہ ویڈیو جاری کی۔

دوسری جانب اپوزيشن رہنماؤں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کی اور حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حلیم عادل کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔