LIVE

نیب نے براڈشیٹ کا ریکارڈ انکوائری کمیشن کو فراہم کردیا

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے براڈشیٹ کا ریکارڈ انکوائری کمیشن کو فراہم کردیا۔

اعلامیےکے مطابق براڈ شیٹ کیس میں نیب کے 4 سابق چیئرمین کے بیانات ریکارڈ کرلیےگئے ہیں۔

 اس کے علاوہ  تین متعلقہ وفاقی سیکرٹریز رواں ہفتے ریکارڈ سمیت طلب کیےگئے ہیں، تینوں وفاقی سیکرٹریز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔

کمیشن نے لندن میں پاکستان کے سابق ڈپٹی ہائی کمشنر اور دوسرے افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نیب سے براڈ شیٹ کے متعلق تمام تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔