LIVE

سینیٹ انتخابات : وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک
February 28, 2021
 

سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے  سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے،  وزیراعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور اُن کے مسائل سُنیں گے اور خدشات دورکریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  تاحال وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔